ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سندھو اور جے رام چائنا اوپن کے کوارٹر فائنل میں

سندھو اور جے رام چائنا اوپن کے کوارٹر فائنل میں

Fri, 18 Nov 2016 14:33:30    S.O. News Service

فجھو،17نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو اور مرد سنگل کھلاڑی اجے جے رام چائنا سپر سریز بیڈمنٹن سپر سریز پریمیئر کے دوسرے راؤنڈ میں اپنے حریفوں پر تین گیمز سے دلچسپ جیت درج کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ساتویں سیڈ سندھو نے امریکہ کی بیوین جانگ کو 18.21، 22.20، 21.17سے شکست دی،اب اس کا سامنا چین کی ہی بگجیاو سے ہوگا جس کے ہاتھوں اسے فرانسیسی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جے رام نے ہانگ کانگ کے وے نان کو 20.22، 21.19، 21.12سے شکست دی۔تین بار کے ڈچ اوپن چمپئن جے رام کا سامنا اولمپک چمپئن اور دو بار کے عالمی چمپئن اور آل انگلینڈ چمپئن چین کے چین لوگ سے ہوگا۔سوئس اوپن فاتح ایچ ایس پرنے کو مردسنگل میں چین کے کیاو بن نے 21.17، 21.19سے شکست دی۔بی سا پریت کل پہلے ہی راؤنڈ میں جرمنی کے مارک جوبلیر سے 16.21، 9.21سے ہار گئے تھے۔سندھو نے 11.7سے سبقت بنانے کے بعد جانگ کو واپسی کا موقع دے دیا جس نے اسکور 13.13سے برابر کر لیا،اس کے بعد جانگ نے 18.15سے سبقت بنا لی اور مسلسل تین پوائنٹس لے کر پہلا گیم جیت لیا،دوسرے گیم میں سندھو نے 8.0کی سبقت سے واپسی کی،اس کے بعد اس نے پھر پکڑ چھوڑی اور مخالف کو 16.16سے واپسی کا موقع دے دیا،اس کے بعد اگرچہ کوئی چوک نہیں ہوئی جبکہ دوسرا گیم جیتا۔فیصلہ کن گیم میں سندھو نے بااثر مظاہرہ کرکے بازی مار لی۔ 


Share: